تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
بھارت میں واٹس ایپ اور دیگر میسیجنگ ایپس کے لیے سم کارڈ لازمی قرار، نئے سائبر سیکیورٹی قوانین نافذ
تازہ ترین - 01 دسمبر 2025
بھارت میں حکومت نے سائبر سیکیورٹی رولز 2025 کے تحت نئے سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں، جن کے مطابق واٹس ایپ سمیت تمام میسیجنگ ایپس کو فعال سم کارڈ کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
اگر صارف کا سم کارڈ غیر فعال ہو جائے، نکال دیا جائے یا تبدیل کیا جائے تو واٹس ایپ یا دیگر میسیجنگ ایپس کا استعمال ممکن نہیں رہے گا۔
حکام نے پلیٹ فارمز کو 90 دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ نئے قواعد پر عمل درآمد کر سکیں۔
نئے نظام کے تحت ہر 6 گھنٹے بعد صارفین کو خودکار طور پر لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا اور دوبارہ داخل ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنا لازمی ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام غیر فعال یا جعلی سم کارڈ کے ذریعے دھوکہ دہی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
تاہم ماہرین کے درمیان بحث جاری ہے، کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ٹریس ایبلٹی بہتر کرے گا، جبکہ دیگر ماہرین اس پر شک کا اظہار کرتے ہیں کہ جعلی یا ادھار سم کارڈ اب بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، لہٰذا صرف سم بائنڈنگ دھوکہ دہی کو مکمل طور پر نہیں روک سکتی۔
دیکھیں

