World

مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے: ترک وزیر خارجہ

مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے: ترک وزیر خارجہ
۱ منٹ پہلے

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ سیکیورٹی معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، تاہم یمن میں ترک فوج تعینات کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ مکہ سیکیورٹی معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں، بلکہ اس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ترکیہ ایک مؤثر اور جدید علاقائی نظام تشکیل دے رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ، ریجنل کواڈ آر فور اور غزہ گروپ آف ایٹ اس جدید علاقائی نظام کا حصہ ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں