Pakistan

مولانا فضل الرحمان میرے علاقے کے ہیں، ان کی غلط بات غلط ہے: گورنر کے پی

مولانا فضل الرحمان میرے علاقے کے ہیں، ان کی غلط بات غلط ہے: گورنر کے پی
۱ منٹ پہلے

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کا احترام کا رشتہ ہے، وہ میرے علاقے کے ہیں، لیکن ان کی غلط بات کو غلط ہی کہوں گا۔

 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردعمل دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ میرا سافٹ ویئر ٹھیک ہے، پی ٹی آئی ترجمان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، اسی لیے وہ ٹی وی پر نظر آتے ہیں۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے انہیں گالم گلوچ کی تربیت نہیں دی۔

 

گورنر کے پی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔

 

فیصل کریم کنڈی کے مطابق انہیں مولانا فضل الرحمان کے شہداء اور ریاست سے متعلق معاملات پر اعتراض تھا۔

 

 انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سوال کیا کہ وہ پہلے مولانا کے بارے میں کیا کہتے رہے ہیں، انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

 

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ صوبے میں گورنر راج لگانے میں سب سے بڑا ہاتھ تحریک انصاف کا ہے۔

 

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ صوبہ ان کے ہاتھ سے نکل رہا تھا، جب حالات بہتر ہوجائیں گے تو گورنر راج بھی ختم ہوجائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں