انٹرٹینمنٹ - 09 دسمبر 2025
لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار کی تزئینِ نو کا آغاز، منصوبہ 5 ماہ میں مکمل ہوگا
پاکستان - 01 دسمبر 2025
پنجاب حکومت نے لاہور کے قدیم اور تاریخی اچھرہ بازار کی بحالی اور جدید طرز پر تزئینِ نو کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جسے 5 ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے بتایا کہ یہ لاہور کا پہلا بازار ہے جسے مکمل طور پر جدید ڈیزائن کے تحت ری ماڈل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 100 سال پرانا اچھرہ بازار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ایک مثالی اور جدید مارکیٹ میں تبدیل کیا جائے گا، جس پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب کے لیے ایک ماڈل تصور کیا جائے گا۔
عون چوہدری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وہ فیصلے کر رہی ہیں جو ماضی کی حکومتوں نے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کے لیے خوشخبری ہیں جبکہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے انتشار کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ان کے دل کے قریب ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہاں بھی معیارِ زندگی بہتر ہو، بہترین تعلیم، صحت اور ترقیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر راج اور آئی ایم ایف کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انہوں نے گریز کیا۔
دیکھیں

