چیٹ جی پی ٹی کے تین سال مکمل: اوپن اے آئی نے دلچسپ اعداد و شمار جاری کر دیے

news-banner

تازہ ترین - 01 دسمبر 2025

30 نومبر کو چیٹ جی پی ٹی کو لانچ ہوئے تین سال مکمل ہو گئے، اور اس موقع پر اوپن اے آئی نے اس مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال سے متعلق دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق جب نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی متعارف ہوا تو بہت کم لوگ اس سے واقف تھے، مگر آج یہ دنیا کا سب سے استعمال ہونے والا اے آئی چیٹ بوٹ بن چکا ہے۔

 

 ہر سیکنڈ میں یہ تقریباً 29 ہزار پیغامات کے جواب فراہم کرتا ہے۔

 

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے 80 کروڑ صارفین چیٹ جی پی ٹی کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں—چاہے وہ روڈ ٹرِپ پلان کرنا ہو، شاپنگ میں مدد چاہیے ہو یا دفتر کے کام۔

 

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر صارفین چیٹ جی پی ٹی کو عملی رہنمائی، معلومات حاصل کرنے اور تحریر سے متعلق کام جیسے ایڈیٹنگ یا ترجمے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

 

اوپن اے آئی نے بتایا کہ دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے 6 بڑے طریقے یہ ہیں:

 

  1. تصاویر اپ لوڈ کرنا
  2. ویب سرچ
  3. reasoning ماڈل استعمال کرنا
  4. تصاویر بنوانا
  5. ڈیٹا تجزیہ
  6. ڈکٹیشن (آواز سے لکھوانا)
  7.  

دلچسپ طور پر تصاویر اپ لوڈ کرنے کا استعمال، تصاویر بنوانے سے زیادہ مقبول ہے، یعنی لوگوں کو اپنی اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو بہتر یا تبدیل کرانا زیادہ پسند ہے، بجائے اس کے کہ مکمل اے آئی سے نئی تصویر بنوائی جائے۔