تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
پاکستان میں سونا اور چاندی ایک بار پھر مہنگے , فی تولہ سونا 2700 روپے بڑھ گیا
کاروبار - 01 دسمبر 2025
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فی تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے اضافہ ہوا، جب کہ 10 گرام سونا بھی 2315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 83 ہزار 112 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر بڑھ کر 4245 ڈالر تک پہنچ گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 56.51 ڈالر ریکارڈ ہوئی۔
چاندی کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 54 روپے بڑھ کر 5 ہزار 963 روپے کی ہو گئی، جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 46 روپے بڑھ کر 5 ہزار 112 روپے تک پہنچ گئی۔
دیکھیں

