دنیا - 03 مارچ 2026
کراچی میں فروخت ہونے والا دودھ غیر معیاری قرار، سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش
پاکستان - 01 دسمبر 2025
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ممبر انسپکشن ٹیم نے شہر میں فروخت ہونے والے دودھ کے نمونوں کی کوالٹی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی، جس میں عدالتی حکم پر جمع کرائی گئی رپورٹ پیش کی گئی۔
لیبارٹری رپورٹ کے مطابق درجنوں نمونے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھجوائے گئے تھے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تمام دودھ کے نمونے غیر معیاری، ناقص اور انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوئے۔
کوئی بھی نمونہ انسانی استعمال کے قابل نہیں پایا گیا۔ عدالت نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
ادھر کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کے بعد 27 نومبر کو نیا نرخ نامہ جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
- ڈیری فارمز: 200 روپے فی لیٹر
- ہول سیلرز: 208 روپے فی لیٹر
- ریٹیلرز: 220 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کریں گے۔
دیکھیں

