پاکستان - 03 مارچ 2026
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی افواہوں کی تردید کر دی
کھیل - 01 دسمبر 2025
رانچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ممکنہ واپسی کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ میں یو ٹرن اور ممکنہ کم بیک پر بات چیت کر سکتی ہے۔
تاہم میچ کے بعد کوہلی نے واضح کیا کہ وہ فی الحال صرف ایک فارمیٹ کھیلیں گے اور ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا، "میں 37 سال کا ہوں اور ریکوری کے لیے وقت چاہیے۔ میں اب صرف ایک فارمیٹ کھیل رہا ہوں۔
300 سے زائد میچ کھیلنے کے بعد آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ کی ریفلیکسز اور فٹنس کہاں پر ہے۔"
سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ جب تک آپ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ذہنی طور پر تیار ہیں اور جسمانی طور پر فٹ ہیں، کھیل جاری رہتا ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائقیا نے بھی اس حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوہلی کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ محض افواہیں ہیں اور کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
دیکھیں

