آکسفورڈ یونین میں پاکستان کی فتح، ملک شرجیل اعوان نے عالمی سطح پر کامیابی قرار دے دیا

news-banner

دنیا - 01 دسمبر 2025

معروف تھنک ٹینکر اور سابق مشیرِ وزیراعظم ملک شرجیل اعوان نے آکسفورڈ یونین میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مباحثے میں پاکستان کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔

 

پاک میڈیا سینٹر اور ہالینڈ و برسلز کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی مدبرانہ حکمت عملی اور بہترین سفارتی انداز کو سراہا، جس نے پاکستان کو واضح فتح دلائی۔

 

ملک شرجیل اعوان نے کہا کہ آکسفورڈ یونین نے دنیا کے ممتاز اداروں کے طلبہ کو منصفانہ پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں پاکستان نے اپنی مضبوط، ذمہ دار اور امن خواہ پوزیشن عالمی برادری کے سامنے پیش کی۔ 

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی عالمی سطح پر اس کے موقف کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کے اعتماد میں اضافہ کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔