متحدہ عرب امارات: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

news-banner

دنیا - 01 دسمبر 2025

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 

سرکاری اعلان کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.70 درہم (تقریباً 206 پاکستانی روپے) فی لیٹر اور اسپیشل 95 پیٹرول 2.58 درہم (تقریباً 197 پاکستانی روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور یہ اب 2.85 درہم (تقریباً 218 پاکستانی روپے) فی لیٹر ہوگئی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں، جس کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔