دنیا - 05 دسمبر 2025
دنیا کے گندے ترین شہروں میں بڈاپسٹ سب سے آگے، صاف ترین شہر کرکوف میں رہائش ممکن
دنیا - 01 دسمبر 2025
اگرچہ پاکستان کے شہروں، خاص طور پر کراچی میں صفائی کے معیار پر بحث ہوتی رہتی ہے، لیکن دنیا کا سب سے گندا شہر یورپ میں واقع ہے۔
کم از کم ریڈیکل اسٹوریج نامی کمپنی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق دنیا کے صاف اور گندے ترین شہروں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنگری کا شہر بڈاپسٹ دنیا کا سب سے گندا شہر ہے۔
فہرست کی تیاری کے لیے ریڈیکل اسٹوریج نے یورو مانیٹر کے ٹاپ 100 شہروں کے انڈیکس کو لیا اور گوگل ریویوز کا تجزیہ کیا۔
گزشتہ سال کے 70 ہزار آن لائن ریویوز کے تجزیے میں "کلین" اور "ڈرٹی" جیسے الفاظ کے ذریعے شہر کے صفائی معیار کا تعین کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بڈاپسٹ کے 37.9 فیصد ریویوز میں صفائی کی شکایات تھیں۔ اٹلی کا شہر روم 35.7 فیصد ریویوز کے ساتھ دنیا کا دوسرا گندا شہر قرار پایا۔
لاس ویگاس، فلورنس، پیرس، میلان، ویرونا، فرینکفرٹ، برسلز اور قاہرہ اس فہرست میں دیگر مقامات پر ہیں۔
جہاں تک دنیا کے صاف ترین شہروں کا تعلق ہے، پولینڈ کا شہر کرکوف سرفہرست ہے۔ شارجہ، سنگاپور، وارسا، دوحا، ریاض، پراگ، مسقط، دبئی اور جاپان کا شہر فوکوکا دیگر صاف ترین شہروں میں شامل ہیں۔
دیکھیں

