اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لی

news-banner

کھیل - 01 دسمبر 2025

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ اختتام پذیر ہو گیا، جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

 

 آسٹریلیا نے 151 رنز کے ہدف کو 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

 

آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست پاکستان کو فائنل میں شکست دی۔ آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیفن پیلسن نے 42 اور اسٹیف نوٹلی نے 47 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

 

پاکستان کی جانب سے فواد عالم اور ندیم جاوید نے 24، 24 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلوی بولر کیرلی نے 22 رنز دے کر 5 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 151 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، اور آسٹریلیا نے جواب میں 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا تھا۔