عظیم نذیر تارڑ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا

news-banner

پاکستان - 01 دسمبر 2025

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک میں نہیں تھے، لیکن جب وہ آئیں گے تو تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہو جائیں گی۔

 

وزیر نے مزید کہا کہ یہ کام وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے اور ممکن ہے کہ فائل ورک پہلے ہی مکمل ہو چکا ہو۔ واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور اس کی مدت ملازمت پانچ سال ہوگی۔ حکومت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہی اس عہدے کے حقدار ہیں اور ممکن ہے کہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارت کے طیارے مار گرائے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔