Pakistan
کراچی: گلشن اقبال بلاک 17 میں سلنڈر دھماکا، فلیٹ میں آگ لگ گئی، 2 زخمی
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 17 میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائر بریگیڈ کی ٹیم اور دو گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔