Pakistan

پنکی کے مالیاتی ریکارڈ کی چھان بین، بند بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنکی کے مالیاتی ریکارڈ کی چھان بین، بند بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
۱ منٹ پہلے

کراچی میں انمول عرف پنکی کے مالیاتی ریکارڈ کی چھان بین کے دوران ایک بند کیے گئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

 

غیر ملکی بینک کی برانچ میں موجود یہ اکاؤنٹ جنوری 2017 سے دسمبر 2024 تک زیرِ استعمال رہا، جس میں 1439 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 6 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 848 روپے جمع کرائے گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق اسی اکاؤنٹ سے 854 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 6 کروڑ 38 لاکھ 4 ہزار 556 روپے نکلوائے گئے، جبکہ 696 کیش ٹرانزیکشنز کے ذریعے 5 کروڑ 74 لاکھ 26 ہزار 500 روپے جمع بھی ہوئے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں 22 لاکھ سے زائد، 2018 میں 25 لاکھ سے زائد، 2019 میں 16 لاکھ سے زائد، 2020 میں 10 لاکھ سے زائد اور 2021 میں 6 لاکھ سے زائد رقوم نکلوائی گئیں۔

 

اسی طرح 2022 میں 11 لاکھ سے زائد، 2023 میں 18 لاکھ اور 2024 میں 23 لاکھ سے زائد کی رقوم نکلوائی گئیں۔

 

یہ اکاؤنٹ ایک ادارے کے مراسلے پر بند کر دیا گیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں