دنیا - 09 دسمبر 2025
"نو ماہ بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج—اہم قوانین کی منظوری کا امکان"
پاکستان - 02 دسمبر 2025
صدر مملکت کی جانب سے نو ماہ کے وقفے کے بعد بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح 11 بجے منعقد ہوگا، جس میں متعدد اہم قوانین کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیتاں بل 2025 اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام اور عملدرآمد سے متعلق کنونشن بل 2024 بھی منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023، نیشنل یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023، اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 اور گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق بل بھی اجلاس میں پیش کیا جا سکتا ہے، جب کہ اقلیتوں کے حقوق کمیشن اور پاکستان اینیمل کونسل کے قیام سے متعلق بل بھی ایجنڈے کا حصہ بن سکتے ہیں۔
نو ماہ بعد ہونے والے اس اہم مشترکہ اجلاس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے، جس کے باعث موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اس اجلاس کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
دیکھیں

