کرسمس سے قبل انگلینڈ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کا تنخواہوں کے تنازع پر ہڑتال کا اعلان

news-banner

دنیا - 02 دسمبر 2025

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال 17 سے 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔

 

ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے میں ناکام رہی ہے اور نہ ہی طبی عملے کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی قابل اعتماد منصوبہ پیش کیا گیا ہے، جس کے باعث ڈاکٹرز کے پاس ہڑتال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کو فی گھنٹہ 15 پاؤنڈ دیا جاتا ہے، جسے وہ ناکافی قرار دیتے ہوئے اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق مطالبات کی حمایت میں ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی یہ 14ویں ہڑتال ہوگی، جبکہ وہ این ایچ ایس کے میڈیکل اسٹاف کا تقریباً نصف حصہ ہیں۔