World
یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے
روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے بڑے ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ماسکو کی آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کے مطابق روس نے 1600 سے زائد ڈرونز تباہ یا ناکارہ بنائے، جن میں 450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے۔
ماسکو کے گورنر کے مطابق ایک ڈرون 21 منزلہ عمارت سے ٹکرانے کے باعث آگ لگ گئی، جس کے بعد تقریباً 400 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا۔
روسی حکام نے الزام عائد کیا کہ حملے کا مقصد پارلیمانی انتخابات میں خلل ڈالنا تھا۔
دوسری جانب یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات گئے یوکرین پر 138 ڈرونز داغے، جن میں سے 101 کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا