ماہرہ خان کے رونے والے سین کی وائرل ویڈیو پر شائقین کی تنقید، ’نیلو فر‘ فلم ناکام

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 02 دسمبر 2025

مقبول اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانٹک فلم ’نیلو فر‘ کا ایک مختصر سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں ماہرہ خان کے کردار کے رونے کا منظر دکھایا گیا ہے۔

 

ویڈیو میں ماہرہ خان کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔ فلم میں ماہرہ خان نے ایک نابینا خاتون کا کردار ادا کیا ہے، لیکن شائقین نے ان کی اداکاری کو پسند نہیں کیا۔

 

زیادہ تر صارفین نے فلم اور ماہرہ خان کے سین پر تنقیدی اور مزاحیہ تبصرے کیے، کچھ نے لکھا کہ یہ خود اداکارہ ہیں کیونکہ انہوں نے ’نیلو فر‘ کا ٹکٹ خرید کر پیسے ضائع کیے۔

 

بعض شائقین نے ماہرہ خان کا موازنہ صبا قمر، صنم بلوچ، مومنہ اقبال، سجل علی اور حرا مانی سے کیا، اور لکھا کہ باقی اداکارائیں رونے کے مناظر بہتر ادا کرتی ہیں۔

 

فلم ’نیلو فر‘ پچھلے ہفتے ریلیز ہوئی تھی اور شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کو ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن کورونا وبا کے باعث اس کی نمائش پانچ سال تک تاخیر کا شکار رہی۔