Entertainment

اداکارہ و میزبان کرن خان کا اشتیاق بیگ سے نکاح

اداکارہ و میزبان کرن خان کا اشتیاق بیگ سے نکاح
۱ منٹ پہلے

اداکارہ اور معروف میزبان کرن خان نے کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے نکاح کرلیا ہے۔

 

کرن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرے کی ادائیگی اور نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں اپنے شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

اشتیاق بیگ ماضی میں معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر رہ چکے ہیں۔ اشتیاق بیگ اور نازیہ حسن کی شادی کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

 

کرن خان کے ساتھ اشتیاق بیگ کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں بھی اس حوالے سے گفتگو جاری ہے۔

 

نکاح کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے کرن خان کو مبارکباد دی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

مبارکباد دینے والوں میں ندا یاسر، اظفر رحمان، سعدیہ امام اور نادیہ حسین سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں