اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کے لیے نیا آن لائن شکایات نظام متعارف کرایا

news-banner

پاکستان - 02 دسمبر 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ایک نیا آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ 

 

رجسٹرار کے مطابق سائلین اپنی شکایات اب ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔

 

شکایات جمع کروانے کے لیے ای میل ایڈریس [email protected] اور واٹس ایپ نمبر 0313-6552827 جاری کیا گیا ہے۔

 

 رجسٹرار نے بتایا کہ یہ اقدامات فوری انصاف کی فراہمی میں درپیش مسائل کے خاتمے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے ہیں۔

 

 مزید برآں، ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر مختلف مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔