بیگم خالدہ ضیاء کی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل، طارق رحمٰن کی واپسی پر سیاسی و قانونی سوالات

news-banner

دنیا - 02 دسمبر 2025

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی حالت مزید نازک ہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

 

بی این پی کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ احمد اعظم خان نے بتایا کہ گزشتہ رات سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پہلے انہیں سی سی یو سے آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

 

بیگم ضیاء کے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام سربراہ طارق رحمٰن کی وطن واپسی پر سیاسی اور قانونی رکاوٹوں کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

 

 لندن میں مقیم طارق رحمٰن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ "وطن واپس آنا مکمل طور پر میرے اختیار میں نہیں ہے"، جس کے بعد ان کی ممکنہ واپسی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے۔

 

دوسری جانب نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت نے وضاحت کی ہے کہ طارق رحمٰن کی واپسی پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔