World

یوکرین جنگ مغربی پالیسیوں کا نتیجہ تھی،روس کومجبور کیا گیا،پوٹن

یوکرین جنگ مغربی پالیسیوں کا نتیجہ تھی،روس کومجبور کیا گیا،پوٹن
۱ منٹ پہلے

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین میں فوجی کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پوٹن نے یوکرین جنگ کی ذمہ داری مغربی ممالک پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے جاری مغربی پالیسیوں اور دباؤ نے روس کے پاس اپنی فوجی مہم شروع کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑا۔

 

 روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق روسی بحریہ کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران پوٹن نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے "خصوصی فوجی آپریشن" شروع کرنے کا فیصلہ مغربی ممالک کے مسلسل دباؤ اور یوکرین میں پیش آنے والی صورتحال کا ردعمل تھا۔

 

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغربی حکومتیں اس یقین دہانی پر قائم نہ رہیں کہ نیٹو مشرق کی جانب توسیع نہیں کرے گا، جبکہ روس کے بارہا اعتراضات کے باوجود نیٹو کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں