بلوچستان: ضلع کوہلو میں ایف سی کے زیرِ اہتمام شاندار فٹبال ٹورنامنٹ

news-banner

کھیل - 02 دسمبر 2025

بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ضلع کوہلو میں ایک شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔

 

 تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) تھے، جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔

 

ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں، جبکہ آئی جی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے انہیں مثبت راستہ فراہم کرتی ہیں۔

 

مقامی عمائدین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایف سی کی سرگرمیاں عوام اور فورسز کے درمیان اعتماد و تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ نوجوانوں میں مثبت رجحانات کے فروغ کا باعث ہیں۔