انٹرٹینمنٹ - 03 مارچ 2026
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل 2026 سے کنارہ کشی اختیار کر لی
کھیل - 02 دسمبر 2025
سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اور انگلش آل راؤنڈر معین علی کے بعد نامور آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 2026 کے آئی پی ایل ایڈیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ نہیں کروایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل منی آکشن میں 1355 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں، لیکن میکسویل ان میں شامل نہیں ہیں۔
گلین میکسویل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے مختصر عرصے میں اہم کردار ادا کیا، لیکن خراب کارکردگی کے بعد ٹیم نے انہیں ریلیز کر دیا۔
2025 کے میگا آکشن میں پنجاب کنگز نے انہیں خریدا تھا، مگر وہ ٹیم میں برقرار نہ رہ سکے۔
پنجاب کنگز سے ریلیز ہونے کے بعد گلین میکسویل نے منی آکشن میں رجسٹریشن نہیں کرائی، اس لیے امکان ہے کہ وہ 2026 کا ایڈیشن نہ کھیلیں۔
واضح رہے کہ فاف ڈوپلیسی اور معین علی نے حال ہی میں آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
دیکھیں

