پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

news-banner

کھیل - 02 دسمبر 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔

 

ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں ہوگا۔ پاکستان گروپ ’اے‘ میں بھارت، کوالیفائر ون اور کوالیفائر 3 کے ساتھ شامل ہے۔ 

 

پاکستان کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز سٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا میچ 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں اور تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر ون کے خلاف شیڈول ہے۔ سیمی فائنل 19 دسمبر اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

قومی اسکواڈ: فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس۔

 

سپورٹ سٹاف: سرفراز احمد (منیجر، مینٹور)، شاہد انور (ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ)۔