سہیل آفریدی اور امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

news-banner

دنیا - 02 دسمبر 2025

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی، انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 

تھامس ایکرٹ نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کے اہم ستون ہیں اور اس سے مجموعی امن و استحکام کو فروغ ملتا ہے۔

 

 وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں ترجیح دی جائے گی اور نجی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سستی و صاف توانائی کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام جاری ہے۔

 

 انہوں نے ضم شدہ اضلاع میں معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ پہنچانے پر بھی زور دیا۔