Pakistan

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے میں شہید، حملہ آور فرار

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے میں شہید، حملہ آور فرار
۲۲۱ دن پہلے

بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ اور دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

 

 پولیس کے مطابق حملہ فلور ملز کے قریب ہوا اور نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔

 

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے تصدیق کی کہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

 

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں