World

یورپی یونین کی ہنگامی امداد پنجاب کے بدترین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کے لیے فراہم کی جائے گی۔

یورپی یونین کی ہنگامی امداد پنجاب کے بدترین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کے لیے فراہم کی جائے گی۔
۲۳۷ دن پہلے

یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے شدید متاثرہ آبادیوں کے لیے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

 

یہ امداد خاص طور پر پنجاب کے ان علاقوں میں استعمال کی جائے گی جو مون سون کے دوران سب سے زیادہ تباہی کا شکار ہوئے ہیں۔

 

یورپی یونین کی یہ معاونت نقد رقم کی صورت میں فراہم کی جائے گی تاکہ متاثرہ افراد کی بنیادی ضروریات فوری طور پر پوری کی جا سکیں۔

 

 ستمبر میں بھی یورپی یونین نے 10 لاکھ 50 ہزار یورو فراہم کیے تھے، جو صحت، صاف پانی، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے استعمال ہوئے۔

 

رواں سال کی مون سون بارشوں سے پاکستان بھر میں تقریباً 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 29 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے، ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں اور دو لاکھ سے زیادہ گھروں کے ساتھ زرعی زمین اور فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔

 

یورپی یونین کے حکام نے کہا کہ یہ امداد عالمی یکجہتی کا مظہر ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ موجودہ امداد کے بعد یورپی یونین کی جانب سے رواں سال پاکستان کو دی جانے والی مجموعی امداد ایک کروڑ 45 لاکھ یورو سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں