Breaking News

گلگت بلتستان میں آئی ٹی انقلاب: نوجوان بین الاقوامی مارکیٹ میں نمایاں

گلگت بلتستان میں آئی ٹی انقلاب: نوجوان بین الاقوامی مارکیٹ میں نمایاں
۲۳۶ دن پہلے

گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب برپا ہو رہا ہے اور ایس سی او کا اس میں کلیدی کردار قابلِ تعریف ہے۔

 

 علاقے کے دور دراز علاقوں میں ایس سی او نوجوانوں کو تربیت اور مواقع فراہم کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے 10 ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوان آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں۔

 

یہ نوجوان اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ اور دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کر کے سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔

 

 نوجوان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں، اور امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یو اے ای جیسے ممالک کے کلائنٹس کے ساتھ کام کر کے زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

 

یہ نوجوان نہ صرف پاکستان اور گلگت بلتستان کی مثبت نمائندگی کر رہے ہیں بلکہ خطے میں روزگار کے مواقع بڑھا کر ترقی اور ملک کی معیشت میں استحکام کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں