ستھرا پنجاب پروگرام نے ثابت کر دیا: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں نمایاں بہتری، وزیر اعظم بھی تعریف کرنے پر مجبور

news-banner

پاکستان - 02 دسمبر 2025

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کے صفائی کے منصوبے ’’ستھرا پنجاب‘‘ کو قابلِ تعریف قرار دے دیا ہے۔

 

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعی پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تیزی سے اور واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ 

 

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

 

واضح رہے کہ امریکی جریدے ’’فوربز‘‘ نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کو سراہتے ہوئے اسے پنجاب میں صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے ایک مؤثر اقدام قرار دیا ہے۔

 

 رپورٹ کے مطابق اس کامیابی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی مینجمنٹ ٹیم کو جاتا ہے۔