Business

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 9 روز بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی"

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 9 روز بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی"
۲۳۶ دن پہلے

نو روز کے وقفے کے بعد آج عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں نیچے آگئیں۔

 

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 218 ڈالر پر آ گیا۔

 

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 700 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہو گئی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے کمی سے گھٹ کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے رہ گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں