پاکستان - 10 مارچ 2026
سپریم کورٹ، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس میں اہم تقرریوں کی سفارشات منظور
پاکستان - 02 دسمبر 2025
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وہ اس وقت قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے جسٹس محمد کامران ملا خیل کو مستقل چیف جسٹس نامزد کرنے کی سفارش منظور کی گئی ہے۔ وہ بھی قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید برآں، اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے۔ وہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں قائم مقام جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
دیکھیں

