پاکستان میں جدید ترین ’روڈ ویذر الرٹ سسٹم‘ اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر متعارف کرایا جائے گا

news-banner

تازہ ترین - 02 دسمبر 2025

پاکستان اپنی جدید ترین روڈ ویذر الرٹ سسٹم کو اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جسے ‘ویڈر آن دی وے’ کے تحت لانچ کیا جائے گا۔

 

یہ منصوبہ ویدر وَن اور وَن نیٹ ورک کے درمیان شراکت داری کا نتیجہ ہے، اور خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

 

 اس سسٹم کے ذریعے ہر سال لاکھوں مسافروں کو ہائپر لوکل موسمی معلومات فراہم کی جائیں گی، جبکہ یہ موٹروے مختلف موسمی زونز سے گزرتی ہے۔

 

سسٹم کا مقصد مسافروں کو حقیقی وقت میں درست معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ سڑک پر محفوظ اور بہتر فیصلے کر سکیں۔

 

ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں 14 خودکار موسمی اسٹیشنز، 5 فضائی معیار کے سینسر، 4 ویزیبلٹی سینسر، سیٹلائٹ فیڈز اور موسمی پیش گوئیاں شامل ہیں۔

 

 یہ تمام معلومات ایک ڈیسیژن سپورٹ انجن کے ذریعے پروسیس کی جاتی ہیں جو دھند، بارش، ہوا، کم دیکھائی دینے والی صورتحال اور دیگر تیزی سے بدلتی ہوئی حالات کو ٹریک کرتا ہے۔

 

اس کے بعد یہ معلومات مسافروں تک اسمارٹ فون ایپلیکیشنز، ویب پلیٹ فارمز اور ٹول پلازوں پر نصب ایس ایم ڈی ڈسپلے اسکرینز کے ذریعے پہنچائی جائیں گی۔

 

یہ اقدام پاکستان میں روڈ موسمی معلومات کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہوگا، کیونکہ پہلی بار روڈ آپریٹرز، سرکاری ادارے اور ڈرائیور حقیقی وقت کی موسمی معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جو راستے کی منصوبہ بندی، خطرات کی پیش بندی اور بہتر فیصلہ سازی میں مددگار ثابت ہوگی۔