دنیا - 05 دسمبر 2025
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی
کھیل - 02 دسمبر 2025
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سری لنکا کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔
یہ میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں شیڈول ہیں اور یہ ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے 25 نومبر کو 2026 کے مینز ٹی20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری کیا تھا، جو بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔
یہ دسواں ایڈیشن 20 ٹیموں کے درمیان 2024 والے فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے ساتھ سہ ملکی سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔
دیکھیں

