تجارتی خسارہ 5 ماہ میں 37 فیصد بڑھ گیا، درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات میں کمی

news-banner

کاروبار - 02 دسمبر 2025

وفاقی ادارہ برائے شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37.17 فیصد زیادہ ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2025 میں درآمدات 13.26 فیصد بڑھ کر 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جبکہ برآمدات میں 6.39 فیصد کمی دیکھی گئی اور مجموعی طور پر 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں۔

 

نومبر 2025 میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 32.79 فیصد بڑھا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 11.86 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اسی مہینے درآمدات کا حجم 5 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جبکہ برآمدات 2 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جو ماہانہ بنیادوں پر 15.80 فیصد کم ہیں۔