عمران خان کی صحت بارے اہم بیان سامنے آگیا — جیل میں عظمیٰ خان اور سلمان صفدر کی ملاقات مکمل

news-banner

پاکستان - 03 دسمبر 2025

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں اُن کی بہن عظمیٰ خان اور وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد عمران خان کی صحت سے متعلق پہلا باضابطہ بیان سامنے آ گیا ہے۔

 

عمران خان سے ان کے خاندان اور قانونی ٹیم کی ملاقاتوں پر جاری بے چینی کا بھی آج خاتمہ ہو گیا۔ جیل انتظامیہ نے جیل مینول کے مطابق عظمیٰ خان اور سلمان صفدر کو اس شرط پر ملاقات کی اجازت دی کہ ملاقات کے دوران یا بعد میں کوئی سیاسی گفتگو یا سرگرمی نہیں کی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حالات کے پیشِ نظر عظمیٰ خان اور سلمان صفدر کو نمائندہ بنا کر ایک درست اور حکمت عملی پر مبنی فیصلہ کیا ہے۔ 

 

جیل حکام نے بھی اس اجازت کو قانون کے مطابق ایک مثبت قدم قرار دیا ہے، تاہم ساتھ ہی یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ سیاسی بیانات سے گریز کیا جائے، بصورتِ دیگر ملاقاتوں کا یہ سلسلہ دوبارہ محدود کیا جا سکتا ہے۔

 

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے بتایا کہ عمران خان کی صحت مکمل طور پر ٹھیک ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد تفصیلی گفتگو کریں گی۔