Business

پی آئی اے کی نجکاری فیصلہ کن مرحلے میں داخل — وسط دسمبر میں بولی کا عمل، وزیراعظم کا پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کیلئے ظہرانہ

پی آئی اے کی نجکاری فیصلہ کن مرحلے میں داخل — وسط دسمبر میں بولی کا عمل، وزیراعظم کا پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کیلئے ظہرانہ
۲۳۵ دن پہلے

پاکستان نے آخرکار قومی ایئرلائن پی آئی اے کی طویل عرصے سے رکی ہوئی نجکاری کو عملی مرحلے میں داخل کر دیا ہے، اور بولیاں جمع کرانے کی تاریخ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کر دی گئی ہے۔

 

 باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ) وزیراعظم ہاؤس میں تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، جو اس عمل کے تیز تر اور سنجیدہ تکمیل کا واضح اشارہ ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی اب تک کی مضبوط ترین کمٹمنٹ کو ظاہر کرتا ہے، تاکہ اس تاریخی نجکاری عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جاسکے۔ بولی کا مرحلہ 12 سے 15 دسمبر 2025 کے دوران متوقع ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ظہرانے میں سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کریں گے اور اس بات کا اعادہ کریں گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں، استحکام، اور پیش گوئی کے قابل کاروباری ماحول کے ساتھ اسٹریٹجک شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گی۔


وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے پی آئی اے کی فروخت کے عمل میں بڑے کاروباری گروپس کو اعتماد میں لانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں