تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
خیبر پختونخوا میں شوہر کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن قتل
پاکستان - 03 دسمبر 2025
خیبر پختونخوا کے علاقے پیرسباق غلاڈھیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نئی نویلی 17 سالہ ثمینہ کو اُس کے شوہر نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مراد خان نے بیوی پر ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے پہلے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
الزام کی کسی قسم کی تصدیق پولیس کی جانب سے نہیں کی گئی۔
علاقہ مکینوں نے مقتولہ کی چیخ و پکار سن کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
ثمینہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کی گئی، جہاں لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ جسم پر واضح تشدد اور مزاحمت کے نشانات موجود ہیں۔
پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا، تاہم تفتیش جاری ہے۔
دیکھیں

