پاکستان - 08 دسمبر 2025
سردیوں میں بال زیادہ کیوں جھڑتے ہیں؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں
تازہ ترین - 03 دسمبر 2025
سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بالوں کا ضرورت سے زیادہ جھڑنا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے، جس کی بڑی وجہ خشک موسم، غذائی کمی اور مناسب نگہداشت کا فقدان ہے۔
ٹھنڈی اور خشک ہوا کھوپڑی کی نمی کم کرکے خشکی پیدا کرتی ہے، جو جڑوں کو کمزور کرکے بال گرنے کا باعث بنتی ہے۔
اس دوران لوگ خشکی سے نجات کے لیے ضرورت سے زیادہ تیل لگاتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق اضافی تیل فنگس کو بڑھاتا ہے، جس سے خشکی مزید بڑھ جاتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ شیمپو سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے معمولی مقدار میں تیل لگایا جائے۔
سردیوں میں موٹے کپڑوں، ٹوپیوں اور کمبلوں کا استعمال بھی بالوں پر رگڑ پیدا کرتا ہے، جس سے بال الجھتے، خشک ہوتے اور ٹوٹنے لگتے ہیں۔ ماہرین نرم یا ریشمی ٹوپی استعمال کرنے اور رات کو سوتے وقت ریشمی کپڑا پہننے کا مشورہ دیتے ہیں۔
سردیوں میں سورج کی روشنی کم ملنے کے باعث وٹامن ڈی کی سطح بھی گھٹ جاتی ہے، جو بال گرنے کو بڑھا دیتی ہے۔ اگر بال غیر معمولی مقدار میں گر رہے ہوں تو وٹامن ڈی ٹیسٹ کروانا مفید ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بالوں کا جھڑنا ایک قدرتی عمل ہے، مگر آلودگی، ذہنی تناؤ، ہارمونل مسائل اور ناقص غذا اسے بڑھا دیتے ہیں۔
باقاعدہ ہیئر کیئر، متوازن خوراک اور احتیاطی تدابیر سردیوں میں بال جھڑنے کو کم کر سکتے ہیں۔
دیکھیں

