دنیا - 09 دسمبر 2025
انگلینڈ کے سابق کرکٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کھیل - 03 دسمبر 2025
انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ رپورٹس کے مطابق رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور وہ 1992ء کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔
اپنے کیریئر میں انہوں نے 62 ٹیسٹ میں 4,236 رنز اسکور کیے، جبکہ وہ 1987ء سے 2003ء تک ہمشائر کاؤنٹی سے وابستہ رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرلی تھی۔
’جج‘ کے نام سے مشہور رابن اسمتھ ون ڈے کرکٹ میں بھی نمایاں رہے، جہاں انہوں نے 71 انٹرنیشنل میچوں میں 39.01 کی اوسط سے 2,419 رنز بنائے۔
رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کافی عرصے سے الکوحل کے استعمال اور ذہنی صحت کے مسائل کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ان کے خاندان کے مطابق رابن اسمتھ کا انتقال گھر پر ہوا۔
رابن اسمتھ کو انگلینڈ کے جارحانہ بیٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، خاص طور پر ان کا مشہور شاٹ اسکوائر کٹ کرکٹ شائقین میں بے حد مقبول تھا۔
دیکھیں

