Sports

پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ونڈے میں شکست ،سری لنکا نے سیریز جیت لی

پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ونڈے میں شکست ،سری لنکا نے  سیریز جیت لی
۱ منٹ پہلے

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سری لنکا نے سیریز اپنے نام کر لی۔

 

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثناء 41 رنز اور گل فیروزہ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ سری لنکا کی جانب سے چیتانہ اور چماری اتاپتو نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب میں سری لنکا نے 188 رنز کا ہدف صرف 38 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 

 ہرشیتا سماراوکراما 71 رنز اور ہسینی پریرا 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ چماری اتاپتو نے بھی 52 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

 

 پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور ام ہانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں