انٹرٹینمنٹ - 08 دسمبر 2025
بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مستحکم نہ ہو سکا
کاروبار - 03 دسمبر 2025
بین الاقوامی معاشی جریدے بلومبرگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی روپیہ کو 2025 میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومتی پالیسیوں اور معاشی عدم استحکام نے ملک کو خطے کی کمزور ترین معیشتوں میں شامل کر دیا ہے۔
2025 کے دوران بھارتی روپیہ مسلسل دباؤ کا شکار رہا، اور امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے انخلاء نے اس گراوٹ کو مزید تیز کر دیا۔
حکومتی تجویز کہ ویزا پروگرام کی فیس ایک لاکھ ڈالر تک بڑھائی جائے، نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کار اب تک بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر نکال چکے ہیں۔
بلومبرگ نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ بھارتی ریزرو بینک نے روپے کو سہارا دینے کے لیے اب تک 30 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیے، تاہم اس کے باوجود روپیہ مستحکم نہ ہو سکا اور مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔
دیکھیں

