Business

جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مزید سستا

جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مزید سستا
۲۳ گھنٹے پہلے

ملک میں طیاروں کے ایندھن، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل میں 10 روپے 42 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 11 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

 

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد طیاروں کے ایندھن کی نئی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے پہلے 299 روپے 77 پیسے فی لٹر تھی۔

 

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت 283 روپے 64 پیسے سے کم کرکے 273 روپے 22 پیسے فی لٹر کردی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت 231 روپے 72 پیسے سے گھٹ کر 220 روپے 28 پیسے ہوگئی ہے۔

 

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں پٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتیں فوری طور پر نافذ کردی گئی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں