تازہ ترین - 10 مارچ 2026
پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی
پاکستان - 03 دسمبر 2025
پنجاب بار کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے بعد صوبے بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
صدر بار نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اس دوران پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع کچہری میں وکلا کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران کسی عدالت سے کسی کے خلاف منفی آرڈر نہیں دیا جائے گا۔ آج بار کا احتجاجی اجلاس بھی ہوگا، جس میں وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
دیکھیں

