تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار: عالمی امن کے لیے سلگتے ہوئے تنازعات سنگین خطرہ، خطے میں پائیدار امن کا تعلق مذاکرات سے
پاکستان - 03 دسمبر 2025
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مئی میں پاک بھارت جنگ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی تھی، جس سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام، تنازعات کے پرامن حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کو موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بار بار آنے والے سیلاب پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، موسمیاتی آفات اور دیگر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے مشترکہ علاقائی حکمت عملی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے یہ لمحۂ فکریہ ہے۔ انہوں نے عالمی معاشی ڈھانچے میں تبدیلی کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو اس کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔
دیکھیں

