تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
ڈیرہ غازی خان: سولر پینل چوری کے الزام پر قبائلی رسم ’آس‘ کے ذریعے شخص کو علاقہ بدر کرنے کا حکم
پاکستان - 03 دسمبر 2025
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے پھگلہ میں ایک شخص پر سولر پینل چوری کا الزام ثابت ہونے کے بعد جرگے نے اسے علاقہ بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پھگلہ کی مقامی روایت ’آس‘ کے تحت جرگہ بلایا گیا، جس میں ملزم کی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے ہاتھ پر گرم لوہا رکھا گیا۔
اگر ملزم بے گناہ ہوتا تو ہاتھ نہیں جلنا تھا، تاہم ہاتھ جھلسنے کے بعد جرگہ نے اسے گناہ گار قرار دے کر علاقے سے نکالنے کا فیصلہ سنایا۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ امیر تیمور کے مطابق، پھگلہ میں اس معاملے پر جرگہ کے ممبران کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، تاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
یہ واقعہ مقامی قبائلی رسم ’آس‘ کی بدولت پیش آیا، جس میں جرگے نے چوری کے الزام کی تصدیق کے لیے سخت قسم کی پرکھ کا طریقہ اختیار کیا۔
دیکھیں

