Pakistan

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
۱ منٹ پہلے

پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق خوڑ میرہ باچاخیل کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا کارندہ تاج محمد اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں