Pakistan

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے اور سی ڈی اے تیسرے نمبر پر

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے اور سی ڈی اے تیسرے نمبر پر
۱ منٹ پہلے

وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کوسب سے کرپٹ ترین  ادارے قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایف بی آر دوسرے اور سی ڈی اے تیسرے نمبر پر ہے۔ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک کیٹیگری میں شامل نہیں ہوا۔

 

رپورٹ میں 56 ادارہ جاتی ٹائپالوجیز، 10 کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18 ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی کی گئی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیاں 61 اعشاریہ 1 سکور کے ساتھ کرپشن کے سب سے زیادہ خطرات والے ادارے قرار پائی ہیں۔ ہائی رسک کیٹیگری میں صرف ڈسکوز شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق کرپشن کے سب سے زیادہ خطرات والے 10 اداروں میں ایف بی آر 54 اعشاریہ 4 سکور کے ساتھ دوسرے، سی ڈی اے 49 اعشاریہ 5 سکور کے ساتھ تیسرے، پاسکو 47 اعشاریہ 1 سکور کے ساتھ چوتھے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) 43 اعشاریہ 4 سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

 

پاکستان ریلوے 41 اعشاریہ 1 سکور کے ساتھ چھٹے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) 40 اعشاریہ 1 سکور کے ساتھ ساتویں، پاکستان پوسٹ 39 اعشاریہ 9 سکور کے ساتھ آٹھویں، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) 39 اعشاریہ 3 سکور کے ساتھ نویں اور متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) 39 اعشاریہ 3 سکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں