Pakistan
ڈی آئی خان: پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
شہداء میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں، جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔
دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شہداء کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کیے اور علاقے میں ناکا بندی کر دی۔ ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او بھی موقع پر موجود ہیں۔